جس کے تحت پارلیمنٹ کی نشستوں کو275 سے بڑھا کر325 کردیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے کونسل کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں انتخابی قوانین میں ترمیم پر ووٹنگ کی گئی جس میں اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔اوراسے اکثریت سے منظور کرلیاگیا ۔نئے قوانین کے مطابق پارلیمنٹ کی 275 نشستوں میں اضافہ کرکے325 کردی گئی ہیں ان میں سے 310 نشستیں ملک کے اٹھارہ صوبوں میں منقسم ہوں گی۔ ملک کی مذہبی اقلیتیں اور دیگر گروپ کو قومی حمایت حاصل ہوگی لیکن وہ صوبائی سطح پر انفرادی نشست پر انتخاب نہیں لڑسکیں گے۔جبکہ کردستان کے لیے تین اضافی نشستوں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔اوروہاں وفاق کے تحت ہی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ نئے قوانین کی منظوری کے بعد عراقی صدر جلال طالبانی عراق میں آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 173850
عراقی اسپیکر عیاد السامارائی نے کہا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے نئے انتخابی قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔